شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے

عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں:عائشہ غوث پاشا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے،عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ایک وجہ عالمی حالات بھی ہیں، پاکستان نے ڈیفالٹ کیا ہے نہ کرے گا، عوام دیوالیہ ہونے کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے پاس معاشی مسائل سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، ملک میں بہت جلد معاشی استحکام بحال ہو جائے گا، آئی ایم ایف کے کہنے پر تمام پیشگی اقدامات کرلئے، پارلیمنٹ نے منی بجٹ پاس کر لیا، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ امیر طبقے کو حاصل سبسڈیز ختم کی جا رہی ہیں، بجلی اور گیس کی سبسڈی صرف غریب طبقات کیلئے ہو گی۔ پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ مانیٹری کمیٹی کرے گی، آئی ایم ایف سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے۔