خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارشد شریف کی 50 ویں سالگرہ پر بیٹی علیزہ کاجذباتی پیغام

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)کینیا میں قتل کیے جانے والے صحافی ارشد شریف کی بیٹی نے والد کی 50ویں سالگرہ پر اْن کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر مقتول صحافی کی بیٹی علیزہ نے والد کو 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’میں آپ کو الفاظ میں نہیں بتاسکتی کہ آپ کی کمی کتنی محسوس ہوتی ہے، جتنا آپ جانتے ہوں گے میں اس سے کہیں زیادہ آپ سے پیارکرتی ہوں۔انہوں نے والد کے نام پیغام میں مزید کہا کہ وہ ان سے ملاقات کے لیے دن گن رہی ہیں۔اس ٹویٹ کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے انہیں تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ، ’علیزہ آپ کے والد ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ’ارشد شریف آزادی، حق گوئی اورظالم کے خلاف جہاد کا ایک استعارہ ہیں اورایسی شخصیات صدیوں رہتی ہیں‘۔پی ٹی آئی رہنما نے ارشد شریف کومیرے دوست اور بھائی کہتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینیائی پولیس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔