مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیل بھرو تحریک ایک جہاد کا نام ہے:عمران خان

ہمیں جعلی مقدموں اور دورانِ حراست تشدد کا سامنا ہے
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جعلی مقدموں اور دورانِ حراست تشدد کا سامنا ہے۔عمران خان نے اپیل کی ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے آج ہم دو بنیادی محرّکات و اہداف کے تحت جیل بھرو تحریک کا آغاز کررہے ہیں،اوّل یہ ہمیں آئین کے تحت میسّر بنیادی حقوق پر یلغار کے خلاف ایک پرامن اور غیرمتشدد احتجاج ہے۔ ہمیں جعلی ایف آئی آر، نیب کے مقدموں، زیرِحراست تشدد، اور میڈیا و سماجی میڈیا سے وابستہ افراد پر حملوں کا سامنا ہے۔دوم یہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کرمنی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھجوا نے اور خود این آر او لے کر عوام خصوصاً غریب اور متوسط طبقے کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے مجرموں کے اس ٹولے کے خلاف ہے جنھوں نے قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کیا۔اپنے ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ دراصل آپ کو ادھر لے کر جائے گا جدھر ایک آزاد اور خوشحال پاکستان بنے گا اور وہ تب بنے گا جب ایک ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی۔
انھوں نے کہا ’جیل بھرو تحریک ایک جہاد کا نام ہے، ایک آزادی کا نام ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ میں سے جتنے بھی اس میں شرکت کریں گے تو اتنی جلدی ہم اپنے مقصد پر پہنچ جائیں گے کہ اپنے ملک کو حقیقی طور پر آزاد کر لیں۔