کراچی(پی پی آ ئی) ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر ندا ڈار نے تاریخ رقم کر دی،آل راؤنڈر ندا ڈار نے 130 میچز میں 126 وکٹیں اپنے نام کر کے ویسٹ انڈین سپنر انیسہ محمد اور میگن شٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ اب ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں اڑانے والی بولر بن گئیں۔ویمنز ٹی 20 کرکٹ میں دوسرے نمبر پر انیسہ محمد نے 125 وکٹیں، میگن شٹ 122 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور الیس پیری 122 وکٹیں لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ندا ڈار کو آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر 2022 میں بھی شامل کیا گیا تھا، ندا نے کپتان بسمہ کی عدم دستیابی پر انگلینڈ سے میچ میں قیادت سنبھالی تھی، انہوں نے اس مقابلے میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Next Post
وزیر دفاع خواجہ آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم انجم کا دورہِ کابل، ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات
Wed Feb 22 , 2023
اسلام آ باد/کابل(پی پی آ ئی) وزیر دفاع خواجہ آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم افعانستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے افغانستان میں اقتصادیات کے نائب وزیر ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی ہے۔پاکستانی وزارتِ خارجہ نے بتا یا ہے کہ وزیر دفاع […]
