شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر،ضلع پونچھ سے ایک شخص کی لاش برآمد

جموں میں نوجوان کو گولی مار کر قتل،ادھم پور میں نامعلوم افرادکا کشمیری ڈرائیور پرحملہ
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ حکام نے بتایاکہ مقامی لوگوں نے سنائی سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی دیکھی توپولیس کو مطلع کردیا۔ دریں اثنا ضلع گاندربل کے علاقے کنگن سے بھی ایک 40سالہ شخص محمد شعبان نجار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔دوسری جانب مقبو ضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع اودھم پور میں نامعلوم غنڈوں نے ایک کشمیری ڈرائیور پر حملہ کردیا۔حملہ آوروں نے محمد اسحاق کھولی نامی ڈرائیور کو ضلع کے علاقے مانسر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ گاڑی پر سوار غنڈوں نے اسحاق کی گاڑی کو روکا جو جموں سے سرینگر جارہی تھی اور زبردستی اسحاق کو ٹرک سے باہر نکال کر شراب کی بوتل اس کے سر پر ماردی اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈرائیور کے بھائی نے بتایاکہ اسحاق کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس دوران متعدد کشمیری ڈرائیوروں نے موقع پر پہنچ کراحتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔جموں شہر میں ایک نوجوان کو گولی مار کرقتل کر دیا گیاہے۔جبکہ جموں شہر میں ایک نوجوان کو گولی مار کرقتل کر دیا گیاہے۔حکام نے بتایاکہ اروند نامی نوجوان کو لکھن پال نے شہر کے مضافاتی علاقے گھروٹہ میں اپنے باپ کے لائسنس یافتہ 12بورہتھیار سے قتل کردیا۔انہوں نے بتایاکہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔