شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،جنوری 1989 سے ہزاروں کشمیری خواتین کو شہید اور انکی عصمت دری کی گئی: رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں کشمیری خواتین کو مسلسل مظالم، مشکلات اور انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سرکے ریسرچ سیکشن کی طرف سے کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوری 1989سے اب تک بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 22ہزار957 خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے اس دوران 11ہزار256خواتین کی عصمت دری کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 2001سے لے کر رواں سال فروری تک بھارتی فوجیوں نے کم سے کم 682خواتین کوشہید کیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں خواتین نے بیٹوں، شوہروں، والد اور بھائیوں کو کھودیا ہے جنہیں بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے دوران حراست لاپتہ کردیا۔رپورٹ میں واضح کیاگیا ہے کہ حریت رہنما آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن سے زائد کشمیری خواتین اور لڑکیاں مقبوضہ کشمیراور بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قان طورپر نظربند ہیں، انہیں جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور ان کے حق خود ارادیت کے مطالبے کی نمائندگی کرنے پرانتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 23فروری1991کو ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 8 سے 80 برس تک کی عمر کی تقریباً100 خواتین کی اجتماعی آبروریزی کی تھی۔ کنن پوش پورہ میں اجتماعی عصمت دری اور تشدد سے زندہ بچ جانے والوں کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال کنٹرول لائن کے دونوں جانب23فروری کو یہ دن منایا جاتا ہے۔