شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی معیشت دباؤ کا شکار ہے

آئی ایم ایف معاہدے سے بہتری کا امکان ہے: نوید قمر
واشنگٹن(پی پی آئی) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت میں بہتری کا امکان ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ امریکا ہماری برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے، امریکا سے تجارت کو فروغ دینے کیلئے کاروباری طبقے کو مراعات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ پروگرام پر مثبت پیشرفت ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی، اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تھا۔ رقم کی وصولی سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالرز کے قریب پہنچ گئے۔