مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بہت سے افراد دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کانشانہ بنے: عمران خان

لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی بھائیوں کی رہائی پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بہت سے افراد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کانشانہ بنے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ احمد ربانی اور ان کے بھائی گوانتاناموبے میں 20 برس کی قید کاٹنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔ میں نے ان کی امریکا کو حوالگی، انہیں غلط طور پر قید کئے جانے اور ان کی رہائی کے لئے بطور وزیر اعظم بھی آواز اٹھائی۔عمران خان نے مزید کہا کہ ان جیسے بہت سے افراد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کانشانہ بنے۔