کراچی (پی پی آئی) کراچی میں اتوار کے روز دن کے وقت درجہ حرارت32سے34 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیراثر آج کراچی میں مغرب اور شمالی مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے نتیجے میں آج شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔بتایا گیا کہ کراچی کا درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں موسم کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں، رات کو درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ رواں سال فروری میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے جو آئندہ مہینوں کے دوران موسم گرما کی شدت میں اضافے کی جانب اشارہ کرتا نظر آتا ہے۔
Next Post
ملک بھر میں کورونا کے مزید 36مثبت کیسز رپورٹ،مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.72 فیصدریکارڈ
Sun Feb 26 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 36مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد […]
