شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ میں بارکھان واقعے کیخلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ میں بارکھان واقعے کے خلاف دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، خان آف قلات کے بھائی سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے ریڈزون میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما مہر دین مری نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہوگئے ہیں، ہم دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، ہمارے دوسرے مطالبات بھی تسلیم کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری اور خان محمد مری کی فیملی بازیاب ہو گئی ہے۔چیئرمین مری اتحاد نے کہا کہ ہمارے ساتھ صوبائی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، حکومت سردار عبدالرحمان کھیتران کی پشت پناہی کر رہی ہے۔مہر دین مری نے کہا کہ ہم آئی جی پولیس کے مشکور ہیں جنہوں نے مغویوں کو بازیاب کرایا اور دیگر مطالبات مانے، لاشوں کو ڈی این اے کے لیے لے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، گراں ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے۔