اسلام آباد/کوئٹہ(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہو ئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کااظہارکیا ہے اورواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناا للہ نے کہاہے کہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔دوسری جا نب صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے بارکھان دھماکے کی مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اتحادواتفاق سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
Next Post
آر ایس ایس کا نظریہ بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کیلئے خطرہ ہے:سیاسی ماہرین
Sun Feb 26 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اوربھارت میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیاگیا ہے اورآر ایس ایس کا نظریہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کے لیے مسلسل ایک خطرہ ہے۔کشمیر میڈیاکے مطابق سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز […]
