ملک بھر میں کورونا کے مزید 23مثبت کیسز رپورٹ،مثبت ٹیسٹ کی شرح 0.72 فیصدریکارڈ

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 23مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار205کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 23افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.72 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوئے،جبکہ 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Next Post

بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شرکت سے منع کیا تھا: ولید اقبال کی والدہ کا بیان

Tue Feb 28 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لیڈر […]