مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوجیوں نے فروری میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ فروری میں 5 بے گنا کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو نوجوانوں کو دوران حراست شہید کیا گیا،اس دوران بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی 193 کارروائیوں میں پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 115 نوجوانوں کو گرفتار اور کم از کم 7افرادکو زخمی کردیا۔بھارتی پولیس نے ضلع کٹھوعہ کی نگری پولیس چوکی پر ایک گرفتار شہری سونو کمار کو بھی تشدد کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ایک مکان اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔دریں اثناچار ہزار سے زائد حریت رہنما، کارکن، نوجوان، طلبااور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں مسلسل نظربند ہیں جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان اور ایک درجن سے زائدکشمیری خواتین سیاسی کارکن شامل ہیں۔ ان لوگوں کومن گھڑت الزامات پر انتقامی کاررائیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کے شہری حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔