مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا

اسلام آ باد/گلگت(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں ججز تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ججز تعیناتی کے خلاف وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور بدھ کے روز سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت نے جواب دینے کے لیے مزید وقت مانگا تھا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے اس پر وزیراعلیٰ جی بی کے وکیل مخدوم علی خان نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے مقدمہ زیر التوا ہے، کیس عدالت میں ہے پھر بھی ججز تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔جسٹس مظاہر نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلیٰ کی ایڈوائس ججز تعیناتی میں ضروری ہے؟ جبکہ جسٹس اعجاز نے کہا کہ ایک دو ہفتے تعیناتیاں نہ بھی ہوں تو کچھ نہیں ہوگا، ججز چارج سنبھال چکے ہیں، انہیں نوٹس دینے کی قانونی حیثیت آئندہ سماعت پرطے کریں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ جی بی میں ججز تعینات کون کرتا ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وہاں ججز کی تعیناتی وزیراعظم پاکستان کرتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا اور مقدمے کے فیصلے تک تعیناتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔سپریم کورٹ نے جی بی سپریم ایپلٹ کورٹ میں تعینات ججز کو بذریعہ رجسٹرار نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔