اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ دہشتگردی کے قانون کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس فسطائی حکومت کے قیام کے بعد کسی قانون اور قاعدے کا احترام باقی نہیں رہا۔ عمران خان کے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے۔
Next Post
ایف بی آر نے سال 2023 کا ہدف پورا کرلیا: اسحاق ڈار
Wed Mar 1 , 2023
فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ: وزیر خزانہ اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں سال 2023 کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار […]