ایف بی آر نے سال 2023 کا ہدف پورا کرلیا: اسحاق ڈار

فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ: وزیر خزانہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں سال 2023 کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ ایف بی آر نے فروری 2023کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Next Post

صدر کو اپنے غیر آئینی عمل پر معافی مانگنی چاہئے: شیر رحمان

Wed Mar 1 , 2023
عارف علوی صدر کے طور پر برتاؤ کریں، پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل یا ٹائیگر فورس کے رکن کے طور پر نہیں اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ کا “اعلان” […]