لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی دوران حراست تصویر وائرل

اسلام آباد(پی پی آئی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب حوالات میں ہاتھ باندھے کھڑے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو گزشتہ دنوں اداروں کے خلاف اکسانے اور نفرت پھیلانے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تھانہ رمنا کے تفتیشی افسر، پراسیکیوٹر اور امجد شعیب کی لیگل ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی۔پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

Next Post

عمران خان نے بھی سلاخوں کے پیچھے کھڑے امجد شعیب کی تصویر شیئر کردی

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز کی اس […]