عمران خان نے بھی سلاخوں کے پیچھے کھڑے امجد شعیب کی تصویر شیئر کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز کی اس درآمد شدہ حکومت کی بدولت ہم جس گہرائی میں ڈوب گئے ہیں اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے اور تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لئے انہوں نے ایک معزز، محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ 27 فروری کو رات گئے امجد شعیب کو اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

Next Post

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری رانا شاہد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست […]