توشہ خانہ کیس، عمران خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

عدالت نے سابق وزیراعظم کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کی، تحریری حکم نامہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عبوری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی ہے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کو بدنیتی پر مقدمے میں شامل کیا گیا، وہ مقدمے کی تفتیش اورعدالت میں پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری اور جواب طلب کرلیا گیا۔

Next Post

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار بلامقابلہ چئیرمین ضلع کونسل میرپور منتخب

Thu Mar 2 , 2023
میرپور(پی پی آ ئی) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار راجہ نوید اختر گوگا بلا مقابلہ چئیرمین ضلع کونسل میرپور منتخب ہو گئے۔میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کے […]