پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے،4 سے7 مارچ کو جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری رہے، دو کشمیریوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں پرگولیاں چلائی گئیں، 400 سے زائد کشمیری رہنما، صحافی اور دانشور بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔

Next Post

قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے: عمران خان

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ […]