قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے: عمران خان

اسلام آباد(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کر رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا، قوم اس کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Next Post

امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

Thu Mar 2 , 2023
پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی اور ترقی کے پروگرام کے تحت امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے صوبہ بشمول ضم اضلاع میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پراجیکٹ سے زرعی شعبہ میں جدت اور بہتری […]