امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے خیبرپختونخوا میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا میں معاشی بحالی اور ترقی کے پروگرام کے تحت امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے صوبہ بشمول ضم اضلاع میں 5 سالہ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پراجیکٹ سے زرعی شعبہ میں جدت اور بہتری لائی جائے گی اور اس سے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹر پرائزز کو فروغ حاصل ہوگا، پراجیکٹ سے 2 ہزار انٹرپرائزز اور 56 ہزار کسان خاندان مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو 200 ملین ڈالر امداد دی گئی، صوبے میں 25 لاکھ سیلاب متاثرین کو امداد دی گئی۔امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اور پاکستانی حکومت کے ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام کی بہتری کے اقدامات جاری رہیں گے۔

Next Post

عدالت کا 120 روز میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم

Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا حکم دے دیا۔