کراچی میں بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کا ڈرامہ، بلڈر سمیت 4 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کے ڈرامہ کا اعتراف کرلیا
ملزمان سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب،تفتیش جاری،سابقہ کریمنل ریکارڈ طلب
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں بھتے کی دھمکی اور فائرنگ کے ڈرامے پر بلڈر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز کے مطابق ملزمان میں بلڈر نصیر قریشی، عمران عرف چور، شاہد اور ارشد کانا شامل ہیں جن کے قبضے سے 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق22 جنوری کو نصیر قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی اطلاع دی گئی تھی۔کلری پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے نصیر قریشی کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچانے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان نے بلڈر کی ملی بھگت سے فائرنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد دیگر بلڈرز کو ڈرا دھمکا کر بھتہ وصولی کا سلسلہ شروع کرنا تھا۔شواہد ملنے پر پولیس نے بلڈر نصیر قریشی کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزمان نے لیاری گینگ وار ملزم فاروق مایا کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی۔ملزمان پولیس کو بھتہ وصولی کے علاوہ دیگر سنگین جرائم میں مطلوب بھی تھے، ملزمان لیاری میں موجود تمام بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو بھتے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، تفتیش جاری ہے، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

Next Post

پیدل مارچ کے دوران زین شاہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

Fri Mar 3 , 2023
سکرنڈ (پی پی آئی)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو ناساز طبیعت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ترجمان خواجہ نوید کے مطابق سید زین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، طبی امداد کے بعد […]