راولپنڈی سے سکردو جانیوالی مسافر کوچ کا حا دثہ

قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا اظہار افسوس
گلگت(پی پی آ ئی)راولپنڈی سے سکردو جانے والی بد قسمت کوسٹرشاہراہ قراقرم پر ضلع دیامر کے علاقہ ہڈور کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی ،حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور18 زخمی ہو گئے۔ کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے انتظامیہ، محمکہ صحت اور ریسکیو 1122 کو میتوں کی منتقلی، زخمیوں کی مدد اور علاج معالجے کی فراہمی کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے محکمہ صحت کو حادثے میں زخمی افراد کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلی نے جان بحق افراد کے ایصال ثواب اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

Next Post

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے قطر پہنچ گئے

Sun Mar 5 , 2023
دوحہ(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر اتوار کے روز قطر پہنچ گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر اتوارکو دوحہ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم دوحہ میں اقوام متحدہ کی ترقی کرتے ممالک کی […]