ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف پٹن، خانپورہ میں احتجاج، مظاہرے

بارہمولہ سرینگر اور بارہمولہ،اوڑی ہائی وے پر دھرنا دیا، کئی گھنٹے تک سڑک بلاک
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمودی حکومت کے یکے بعد دیگرے کشمیردشمن اقدامات کے خلاف ضلع باہمولہ کے علاقوں پٹن اور خانپورہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اورکئی گھنٹوں تک بارہمولہ سرینگر اور بارہمولہ،اوڑی ہائی وے کو بلاک کر دیا۔بارہمولہ کے علاقے خانپورہ میں لوگ جمع ہوگئے اور بارہمولہ اوڑی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا اور کئی گھنٹے تک سڑک بند کردی۔ مظاہرین نئے بجلی میٹروں کی تنصیب کے خلاف جوبہت تیز چلتے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔مودی حکومت اور اس کے مقامی گماشتوں کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، کہا کہ تیز رفتاری سے چلنے والے میٹروں کی تنصیب انہیں قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس اقدام کی مزاحمت کریں گے کیونکہ وہ بڑھتے ہوئے ٹیرف کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔احتجاج کرنے والی خواتین کی تعداد بڑھتے ہی قریبی تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور یقین دہانی کے بعد روڈ بلاک ختم کرایا۔احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں۔نئے حکم نامے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اب بجلی کا نیا ٹیرف علاقے کے پسماندہ لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔اس سے قبل بارہمولہ کے علاقے پٹن میں بھی سینکڑوں مردوں، خواتین اور بچوں نے تیزی سے چلنے والے بجلی کے میٹروں کی تنصیب کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ مظاہرین نے کشمیر دشمن اقدام کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مشتعل لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں سرینگر بارہمولہ ہائی وے کو بلاک کر دیا جس سے گھنٹوں ٹریفک میں خلل پڑا۔