پی سی بی اینٹی کرپشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن ایند ویجی لینس کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو شامل کرنے کافیصلہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آنے پر پی سی بی نے اپنی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل نو میں ایسے سابق کرکٹرز کی شمولیت کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹ بورڈ کے ملازم نہ ہوں ۔

Next Post

تاحیات پابندی کیس : مزید سماعت کیلئے دانش کنیریا 20ہزار پاﺅنڈز جمع کرانے کی ہدایت

Tue Feb 25 , 2014
لندن: تاحیات پابندی کے شکار پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں سماعت جاری رکھنا چاہتے ہیں تو سیکیورٹی کی مد میں 20ہزار پاﺅنڈ ز کی رقم فور ی طور پر جمع کروائیں،بصورت دیگر 11اپریل کے بعد کیس کی مزید […]