لسبیلہ/ اوتھل(پی پی آئی)کوئٹہ سے کراچی جانے والے النصرت مسافر کوچ کو لسبیلہ اوتھل ویارو کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا اورمسافروں سے نقدی و قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق کوچ مالکان نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی شاہرہ کو بلاک کردیا اور ملزما ن کئی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔