ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع

سکرنڈ میں شہید بینظیر بھٹو فیملی فیسٹیول اور مینا بازار کا افتتاح

ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کسٹمز کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، زائد المیعاد سگریٹ اور متفرق ضبط شدہ سامان جل گیا

افغانستان سے درآمد شدہ نیم تیار قالینوں پر اضافی سیلز ٹیکس ختم ہونا چاہئیے :پی سی ایم ای اے

پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

سوسائٹی فار پروموشن آف ریڈنگ اینڈ امپروومنٹ آف لائبریری کے زیر اہتمام سیمینار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ا خلاق بگڑنے سے سب کچھ بگڑ گیا ہے، قوم توبہ کرے:طاہر القادری

ہر فرد بالخصوص نوجوان عہد کریں کہ وہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری نے کہا ہے کہ شب برات بخشش، گناہوں سے توبہ اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے،یہ مبارک شب رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد کا اعلان بھی ہے،امت اخلاق و کردار سنوارنے پر توجہ دے،اچھے برے، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت کی نعمتوں اور برکتوں کا نزول بھی رک گیاہے اور آج امت آفات و تکالیف سے دو چار ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری نے کہا کہ اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ جب بھی مشکل آئے تو نماز اور صبر سے مدد طلب کرو امت محمدیہ کا ہر فرد بالخصوص نوجوان عہد کریں کہ وہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے اور اپنی مخفی اور ظاہرہ صحبتوں کو پاکیزہ اور اپنے خیالات اور غور و فکر کے انداز مثبت بنائیں گے۔ ساری مسلم قوم توبہ استغفار کرے۔