شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب خیال ا?یا کہ عدلیہ بچاو? تحریک چلانی ہے، شخصیات سے متعلق عدلیہ کے ادارے میں فرق دیکھا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ نے اپنی حکومت میں اپوزیشن پر مظالم ڈھائے، یہ آوازیں بلند ہوتی تھیں کہ عدلیہ کسی نہ کسی سطح پر دباؤکا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے پیش کی گئی، عمران خان کے اپنے اتحادیوں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، ایک مفروضے پر قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اپنے کیسز میں رویہ کسی طرح بھی قابل تحسین نہیں رہا، کچھ اداروں کو سیاستدانوں کو دیوار سے لگانے کے لیے استعمال کیا گیا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ تنقید کریں گے تو توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ تنقید ہو تو اداروں کے سربراہوں کو سیلف اکاونٹبلٹی کرنی چاہیے، عمران خان کو اپنے ماضی پر نظر ڈالنی چاہیے، عدلیہ کی بقاء میں پاکستان کی بقاء ہے، عدالتیں وارنٹ نکالتی ہیں، آپ مرضی سے تعین کرتے ہیں کہ کب جانا ہے، کب نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ انہونا پیغام تھا کہ آپ عدالت کو کہیں کہ مجھے آپ کی سیٹ پر اعتراض ہے، آپ نے نعرہ لگایا کہ ہم انصاف کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔وزیر قانون نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک انجینئرڈ طریقے سے ہٹایا گیا، جس طرح ان کو گھر بھیجا گیا اس پر سوال ضرور اٹھے،وہ اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے، جب محترمہ کلثوم نواز کا انتقال ہوا اس وقت نواز شریف اور مریم نواز جیل میں تھے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہر شہری کا حق ہے کہ ہر فیصلے کے میرٹ پر بات کرے، پچھلے 3 ماہ سے اسلام آباد کی عدالت عمران خان کو نوٹس بھیج رہی ہے،عدالت نوٹس بھیجتی ہے، عمران خان ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے بیٹھے رہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں بسنے والی خواتین کے تحفظ کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔