سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت رضاکاروں کے اعزاز میں تقریبات پذیرائی

300سے زائدرضاکاروں میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم
لاڑکانہ، میرپورخاص اور شکارپور (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جانب سے رضاکاروں کیاعزاز میں سندھ بھرکے تمام اضلاع میں “اعتراف خدمت” کے نام سے تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں میں متاثرین کی بے لوث خدمت کرنے والے الخدمت کے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے “اعتراف خدمت” کے نام سے تقریبات کا انعقاد کیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں لاڑکانہ، میرپورخاص اور شکارپور میں تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں الخدمت کے ضلعی ذمہ داران، مختلف سماجی شخصیات اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریبات کے آخر میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے 300سے زائدرضاکاروں کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ اس سلسلے میں سکھر، دادو،سانگھڑ، عمرکوٹ اورنواب شاہ سمیت تمام اضلاع میں تقریبات منعقد کی جائیں گی