سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 11مارچ بروز ہفتہ کو مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نئے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ارون گپتا نے کہا کہ سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے ارکان کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد انہوں نے ہفتہ کے روز پراپرٹی ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان مودی حکومت کے کسی بھی ایسے اقدام کی سخت مخالفت کرے گا جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑے۔
Next Post
جنوبی ایشیا میں امن کا قیام تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: حریت کانفرنس
Fri Mar 10 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق حریت ترجمان نے […]
