پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی صدر یو این اسمبلی سے ملاقات

نیویارک(پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر یو این جنرل اسمبلی کاسابا کوروسی سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ذرا ئع کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کی شراکت سے اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب پر بھی بات کی۔
اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب کا اہتمام وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے یو این جی اے کے صدر کو پاکستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ آبی کانفرنس 22 مارچ سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔دوسری جانب وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی ہے۔