ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قازقستان کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)قازقستان نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔قازقستان حکومت نے اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قازقستان ائیر لائن نے 7 نِئے جہاز خرید لئے، ایک ہفتے میں 7 پروازیں لاہور اور اسلام آباد کے لئے چلائی جائیں گی۔سول ایویشن کی جانب سے اب تک فلائٹ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، فلائٹ شیڈول جاری نہ ہونے سے آپریشنز تاخیر کا شکار ہے، فلائٹ آپریشن بحال ہونے سے قازقستان کا سفر 2 گھنٹے 35 منٹ ہوجائے گا۔ اس سے قبل قزاقستان کا سفر 18 سے 19 گھنٹے ہے۔ راستے بحال ہونے سے دو طرفہ تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا، اس وقت دونوں ممالک کے تجارت کا حجم 200 ملین ڈالر ہے، جو 1 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل، میڈیسن،فشریز،پھل سبزیاں اور گوشت برآمد کرکے برآمدات بڑھا سکتا ہے۔