گلگت/ بلتستان (پی پی آئی)گلگت بلتستان میں اساتذہ کی غیرتدریسی خدمات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے کہا ہے کہ مردم شماری، انتخابات کی ڈیوٹی پر ٹیچرز تعینات نہیں کییجائیں گے۔چیف سیکریٹری جی بی کے مطابق اساتذہ ثانوی ذمہ داریوں کے باعث بنیادی ذمہ داری ادا نہیں کرپاتے لہذا اہم قومی ذمہ داریوں کیلییدیگر سرکاری اداروں سیملازمین تعینات کییجائیں گے۔