اسلام آباد(پی پی آ ئی) حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطا بق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔
Next Post
توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس،سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش
Sat Mar 11 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہوگئے۔ذرائع کے مطا بق دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات […]
