توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کا کیس،سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شہزاد وسیم اور راجہ خرم نواز شامل تفتیش ہوگئے۔ذرائع کے مطا بق دونوں رہنما تھانہ سی ٹی ڈی میں اپنے خلاف درج دہشت گردی مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے۔راجہ خرم نواز نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا، نہ توڑ پھوڑ کی اور نہ ہی کسی کو دھمکی دی لہذا مقدمہ خارج کیا جائے۔سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا، سماعت کے فوراً بعد گھر روانہ ہوگیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں۔یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت 13 مارچ کو ہوگی۔کیس میں دونوں ملزمان عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں۔

Next Post

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Sat Mar 11 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت پھر 600 سے تجاوز کر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں برائلر کا گوشت گزشتہ روز کی نسبت 7 روپے فی کلو مہنگاہو گیا،لاہورمیں مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 609 روپے فی کلو مقررہو گئی،ہفتے کے روززندہ برائلر تھوک میں 398 اور پرچون میں 406 روپے فی کلوفروخت ہوا، فارمی […]