سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کیخلاف دہشتگردی سمیت 20 دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی سمیت20 دفعات کے تحت نیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق لاہور کے تھانہ ریس کورس میں انسپکٹرریحان انور کی مدعیت میں مقدمہ درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سمیت پولیس کے کئی اہلکاروں اور افسران پر حملہ کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے عمران خان کے اکسانے پر حملہ کیا، پٹرول بموں سے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ایف آئی آر میں ٹریفک روکنے اور خوف و ہراس پھیلانے، جان سے ما رنے کی کوشش میں زخمی کرنے کی دفعہ 324بھی لگ گئی جبکہ کارسرکارمیں مداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی لگادی گئیں۔پولیس کے مطابق نامزد ملزمان عوام کیلئے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے موجب بنے۔ عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگ گئی۔