سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچے بھی شہید ہوگئے:آئی ایس پی آر

جنو بی وزیرستان(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 سپاہی زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مارٹر بھی استعمال کیے گئے، آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے شہید ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔