ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، مالیاتی قرض کیلئے دوست ممالک سے پاکستان کے رابطے

اسلام آباد (پی پی آئی)آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر پاکستان کی معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کے قرض پروگرام کے معاملے پر معاہدے میں تاخیر پر وزارت خزانہ نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں۔پی پی آئی کے مطابقذرائع کا کہنا تھا کہ چین اورسعودی عرب سے2،2 ارب ڈالر کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں۔وزارت خزانہ نے کہا کہ چین سے آئندہ چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے، اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ چین سے قرض کیلئے چین روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض ڈپازٹ کیلئے مزید وقت لگے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے معاشی ٹیم پلان بی پر عملدرآمد کرنے لگی ہے۔