کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں لوٹنے والے 2 ملزمان کا اقرار جرم، 2 کا انکار

لندن (پی پی آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گزشتہ برس لوٹنے والے 4 میں سے 2 ملزمان نے اپنا جرم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عامر خان کو گزشتہ برس لندن میں اس وقت لوٹا گیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریسٹورینٹ سے واپس آرہے تھے۔ لٹیروں نے ان سے 70 ہزار پاؤنڈ مالیت کی قیمتی گھڑی چھین لی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ملزمان کا ٹرائلبرطانوی عدالت میں شروع ہوا تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جب کہ ایک ملزم نے ڈرائیور کی حیثیت سے واردات میں سہولت کاری کا اعتراف کرلیا۔ ٹرائل کے دوران جیوری کو عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جس میں 36 سالہ باکسر عامر خان اپنی اہلیہ 31 سالہ فریال مخدوم کے ساتھ ریستوران سے نکل کر سڑک عبور کرکے اپنی کار کی طرف جا رہے ہیں جسے انکا دوست عمر خالد چلا رہا تھا، اس دوران سامنے کھڑی مرسڈیز کار سے 2 ڈاکو باہر نکلتے ہیں۔جیسے ہی عامر خان کار کا دروازہ کھولنے کے لیے جاتے ہیں ایک ڈاکو انکی طرف دوڑتا ہے اور ان پر بندوق تان لیتا ہے، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں۔اس ٹرائل میں ڈکیتی کے کیس میں ملزم بانا نے واردات میں ملوث ہونے اور نقلی آتشیں اسلحہ رکھنے کا اعتراف کرلیا جبکہ دو ملزمان نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 25 سالہ احمد بانا اور بندوق بردار ڈینٹ کیمبل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے عامر خان کیساتھ ڈکیتی کی واردات میں اپنے کردار کا اعتراف کیا جبکہ 24 سالہ اسماعیل محمد اور 25 سالہ نورالامین نے جرم قبول کرنے سے انکار کردیا۔