کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی

بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے: شیخ رشید
را ولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کو حساس قرار دیتے ہو ئے قوم کے سامنے رکھنے کا مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا کہ عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی،بھوکے مر جائیں گے قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکرٹری خارجہ کادورہ چین اہم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ریا ست کاپہلا اصول عوام ہے اورعوام کوحکومت نے تباہ و برباد کر دیا ہے۔انہوں نے شہباز حکو مت کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی،یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کرینگے،50فیصد مہنگائی بڑھادی، انکے ریلیف دینے کانام عوام کوتکلیف دیناہے آپ سات سمندر پار خیرات کیلئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپکے پڑوس میں آگئی ہے۔ بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے،رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہا ہے۔ دیوالیہ ریاست کوکیااور کہتے ہیں سیاست داؤپرلگادی ہے۔