پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں یوم پاکستان پر مبارکبادی کے پیغامات والے پوسٹرچسپاں

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور وادی کے مختلف علاقوں میں 23مارچ کو منائے جانے والے یوم پاکستان کے سلسلے میں مبارکبادی کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیری یوتھ، سولجرس آف اسلام اور جموں و کشمیر وارثین شہدا کی جانب سے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر لگائے گئے پوسٹروں پر شہید حریت رہنما سید علی گیلانی کا مقبول عام نعرہ’ہم پاکستانی ہیں‘ پاکستان ہمارا ہے‘ درج ہے۔پاکستانی پرچم اورپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹروں میں پاکستانیوں کو قومی دن کی مبارکباد دی گئی ہے۔پوسٹروں میں ’جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور آزادی چاہتے ہیں‘،’گو انڈیا گو بیک‘ اور ’جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے‘جیسے نعرے درج ہیں۔پوسٹروں میں لکھا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے، کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں اوروہ حق خودارادیت کے جائزمطالبے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔پوسٹروں میں کشمیری عوام سے کہاگیاہے کہ یہ وقت متحدہ ہونے اور بھارتی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کا ہے۔پوسٹروں میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان کے عوام مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے کام جاری رکھیں گے کیونکہ مستحکم پاکستان ہی خطے میں امن کا ضامن ہے۔پوسٹروں کو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔