پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک، چین سیاسی مشاورت، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت میں سیاسی، سکیورٹی، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پراتفاق کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا دور گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کی جانب سے کی گئی۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور ڈائیلاگ میکنزم کو فروغ دیں گے، دونوں ممالک مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبے پر قائم رہنے کا عزم کا اظہار کیا ہے، اور کہا ہے کہ سی پیک پاک،چین تعاون کا اہم ستون ہے۔