وزیراعظم نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کی تربیت بہت اہمیت رکھتی ہے۔اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ اساتذہ کی تربیت کا معیار اچھا نہیں ہے، پنجاب میں اساتذہ کی تربیت کیلئے 40 سینٹرز قائم کئے، اساتذہ کی تربیت کیلئے خصوصی پروگرام بننے چاہئیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، ہر طالبعلم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دینا چاہتے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز پر توجہ دینی ہوگی، مستقل