پشاور (پی پی آئی)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ناراض رہنماؤں کے نظریاتی گروپ کا اجلاس پشاور جھگڑا ہاؤس میں منعقد ہوا تھا اس اجلاس کی مزید تفصیلات ملی ہیں جن کے مطابق سابق گورنر اور وزیراعلیٰ سردار مہتاب عباسی، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے تھے۔اجلاس میں تمام ناراض رہنماؤں نے صوبائی صدر امیر مقام کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔