جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بروقت اقدامات نہ گئے تو 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پانی کی کمی کا شکار ممالک میں سے ایک ہے: شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پانی کی کمی کا شکار ممالک میں سے ایک ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اگر بروقت اقدامات نا لئے گئے تو 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں فی کس پانی کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔پا نی کے عالمی دن کے موقع پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، زندگی کی بقا کا دارومدار ہی پانی پر ہے۔ زرعی ملک ہونے کی وجہ سے ہمارا آبی وسائل پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پانی کا استعمال نظم و ضبط کے ساتھ کرنا ہوگا، پانی کو احتیاط سے استعمال کرنا اور پانی کے ذخائر کا تحفظ کرنا ہم سب کا قومی فرض ہے،پانی کا بین الاقوامی دن ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے، مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں پانی کے پائیدار انتظام کے اقدامات کرنے ہونگے۔