جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں کایوم پاکستان پر پاکستانی عوام، حکومت کو مبارکباد

مظفر آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، غلام نبی وار، دیویندر سنگھ بہل، محمد یوسف نقاش، امتیاز احمد ریشی، سلیم زرگر، جاوید احمد میر، غیر قانونی طورپرنظربند نور محمد فیاض،مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم، مفتی ناصر الاسلام، انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو اور اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرنے پر حکومت پاکستان اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی محبت اس حقیقت سے ثابت ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے میں یوم پاکستان مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے شہدا کی میتوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتے ہیں۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، زاہد اشرف، الطاف احمد بٹ، مشتاق احمد بٹ اور قاضی عمران سمیت دیگر حریت رہنماؤں نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں یوم پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلسل حمایت جدوجہد آزادی میں مصروف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے باعث تقویت ہے۔ حریت آزادکشمیرکے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی واحد امید اور پناہ گاہ ہے لہذ کشمیرکے بارے میں پاک فوج کے سربراہ کا تازہ ترین اوردوٹوک بیان بروقت اور دل کو چھولینے والا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔