جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم اورنگزیب کی زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت امریکی سازش اورامپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے:وزیر اطلاعات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما ور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکا کے سابق مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے، لابی اپنی کٹھ پتلی بچانے کیلئے سامنے آچکی ہے۔پی ایم ایل این میڈیا سیل کی جا نب سے جا ری بیان کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، زلمے خلیل زاد کا بیان اسی منصوبے کی کڑی ہے۔ فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جارہے ہیں، فارن فنڈنگ کا گٹھ جوڑبے نقاب ہو گیا فارن ایجنٹ کون ہے ثابت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی نے 4 سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کیں، کٹھ پتلی پاکستان میں مالیاتی، سیاسی، سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے۔خیا ل رہے کہ سابق امریکی سفیرزلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پرپابندی لگنے والی ہے، ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرے گی۔