ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وڈیرا شاہی نظام کے باعث الیکشن میں خواتین کارکنان نظر انداز ٹھٹھہ میں منعقدہ سیمینار میں شریک صحافیوں خواتین کے درمیان ڈائیلاگ

ٹھٹھہ(پی پی آئی)عورت فاؤنڈیشن کے جذبہ پروجیکٹ کے زیر اہتمام ٹھٹھہ پریس کلب میں ایک روزہ سیمینار منقعدہوا جس کے پہلے سیشن میں میڈیا اور خواتین کے درمیان ڈائیلاگ ہوا شرکاء نے الیکشن میں خواتین امیدواروں کو ٹکٹ نہ ملنے اور حصہ نہ لینے کے حوالے سے گفتگوہوئی ۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا کی نمائندگی مرزا حسن بیگ،رحمت اللہ چھٹو، جاوید لطیف میمن، منصور جلالانی، اور دیگروں نے کی صحافیوں نے یقین دلایا کہ جو بھی خاتون الیکشن میں حصہ لے گی اس کی بھرپور مدد کی جائے گی جبکہ خواتین نے شکایت کی کہ وڈیرا شاہی نظام کے باعث بڑی پارٹیاں الیکشن میں خواتین کارکنان کو نظر انداز کرتی ہیں، دوسرے سیشن میں مختلف دیہات کی خواتین،کونسلرز، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خدا بخش بہرانی، چائیلڈ پروٹیکشن افیسر ماہین سومرو، محکمہ تعلیم کے محمد حسن سومرو، پی ٹی آئی کے امجد شاہ، جاوید لطیف میمن، تاجر رہنما و صحافی دھریانو مل،پپلز پارٹی کی آمنہ بھٹی نے شرکت کی۔ سونیا انصاری نے بریفنگ دی۔