کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران قتل و غارت گری میں اضافہ مزاحمت نہ کرنے کے باوجود کورنگی زمان ٹاون شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے

کراچی (پی پی آئی)کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران قتل و غارت گری میں اضافہ ہونے لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 516 سی میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کی جو سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔ملزمان نے واردات کے دوران شہری سے نقدی رقم قیمتی موبائل فون چھینا اور مزاحمت نہ کرنے کے باوجود شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔

Next Post

ایشین ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن ہانگ کانگ میں 21 مئی سے 2 جون تک منعقد ہوگا

Thu Mar 23 , 2023
کراچی(پی پی آئی) ایشین ویمنز بیس بال چیمپئن شپ کا تیسرا ایڈیشن جو خواتین کے بیس بال ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے ہانگ کانگ میں 21 مئی سے 2 جون 2023 تک منعقد ہوگا۔ جاپان، کوریا، تائیوان، چین، ہانگ کانگ، فلپائن، بنگلہ دیش، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا […]